21 جون ، 2015
سوات ......سوات کے شہر منگورہ کے نواحی علاقے گوگ درہ میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق منگورہ کے نواحی علاقے گوگ درہ میں پک اپ مخالف سمت سے آنے والی لینڈ کروزر سے ٹکرا گئی ،حادثے کے نتیجے میں موقع پر 2افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے ،لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیاگیا جہاں مزید 3 زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ۔لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے۔