پاکستان
21 جون ، 2015

مسلم لیگ ن کی حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے ،شہبازشریف

 مسلم لیگ ن کی حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے ،شہبازشریف

لاہور.....پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے موٴثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔شفافیت،معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ(ن)کی حکومت کاطرئہ امتیاز ہے۔ مسلم لیگ(ن)کے منتخب نمائندو ں سے گفتگوکرتے ہوئےشہباز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے ،حکومت پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا،ان کاکہناتھاکہ دیانت ، امانت اور محنت کو شعار بنا کر عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں،خدمت خلق کا یہ سفر آئندہ3 برس بھی جاری رہے گا۔

مزید خبریں :