پاکستان
21 جون ، 2015

ایدھی سردخانے میں موجود لاشوں کی تدفین کا عمل تیز

ایدھی سردخانے میں موجود لاشوں کی تدفین کا عمل تیز

کراچی .......سہراب گوٹھ کراچی کے ایدھی سرد خانے میں لاوارث لاشوں کی تدفین کا عمل تیز کردیا گیا ہے ۔ گرمی کے باعث لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں یہاں لا رہے ہیں۔سرد خانے میں 150 کے قریب لاشیں موجود ہیں۔ترجمان ایدھی ہوم کے مطابق لاوارث لاشوں کی تدفین کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ایدھی سرد خانے میں کولنگ کا عمل متاثر ہورہا ہے اور لاشوں کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے تدفین کا عمل تیز کردیا گیا ہے ۔ فوری طور پر 30 لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق سرد خانے میں 150 کے قریب لاشیں موجود ہیں۔گرمی کے باعث لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں بھی یہاں لارہے ہیں جس کی وجہ سے سرد خانے میں گنجاش کم ہے۔

مزید خبریں :