21 جون ، 2015
لندن...........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سسٹم کو کوئی خطرہ نہیں، خطرہ آصف زرداری کو ہے ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جو ہورہا ہے سب کو پتا ہے، دبئی میں دو ماہ کے اندر چالیس ارب کی جائیداد خریدی گئی ہے ، یہ سب نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان چارٹر آف مک مکا کا نتیجہ ہے۔