21 جون ، 2015
کراچی...........کراچی میں دن بھر غیر اعلانی لو ڈ شیڈنگ نے روزے داروں کو پریشان کیے رکھا۔ کراچی میں ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا ہے، آج بھی درحرارت 43 ڈگری تک جا پہنچا، ایسے میں غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ نے روزے داروں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا، افطارکی تیاری خواتین کا امتحان بن گئی، جو کچن میں ایمر جنسی لا ئٹ جلا کر افطاری تیار کر تی رہیں۔لوڈشیڈنگ سے صرف بڑے ہی نہیں بچے بھی پریشان ہیں اوربارش کے ساتھ بجلی آنے کی دعا بھی کرتے رہتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ میں مزید 48 گھنٹوں تک گرمی کی لہر جاری رہے گی جبکہ حیدرآباد ، میرپورخاص سمیت چند ایک علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گردآلود ہوائوں کے چلنے کا امکان بھی ہے۔