پاکستان
21 جون ، 2015

پی پی 97 گوجرانوالہ: مسلم لیگ ق کے امیدوار ناصر چیمہ کامیاب

پی پی 97 گوجرانوالہ: مسلم لیگ ق کے امیدوار ناصر چیمہ کامیاب

گوجرانوالہ...........گوجرانوالہ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 97 کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ق کے امیدوار ناصر چیمہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ ناصر چیمہ نے انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ 33 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ق کے امیدوار ناصر چیمہ 10 ہزار405 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے اشرف وڑائچ کو 9 ہزار 966 ووٹ ملے ۔ حلقے کے باقی 87 پولنگ اسٹیشن کے نتائج پر بھی مسلم لیگ ق کے امیدوار کو 874 ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔ مجموعی طور پر ناصر چیمہ 27 ہزار 529 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اشرف وڑائچ کو 26 ہزار 216 ووٹ ملے۔ناصر چیمہ کی جیت کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے ڈیرے پر کارکنوں نے جشن منایا ، بھنگڑے ڈالے اور ریلیاں نکالیں۔الیکشن کی دلچسپ بات یہ ہے کہ 2013کے عام انتخابات میں ن لیگ کے اشرف وڑائچ اس حلقے سے کامیاب ہوئے تھے ، تاہم ق لیگ کے امیدوار ناصر چیمہ کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی ثابت ہونے پر 33پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، بعد میں ناصر چیمہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اورانھیں الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہوئی تاہم الیکشن کمیشن نے پرانے انتخابی نشان سائیکل پر ہی دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :