پاکستان
21 جون ، 2015

حکومت ملک میں بجلی بحران کے حل پر توجہ دے، رابطہ کمیٹی

حکومت ملک میں بجلی بحران کے حل پر توجہ دے، رابطہ کمیٹی

کراچی..........متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پورے ملک میں بجلی کے بحران کے حل پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کیلئے اقدامات کرے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پورے ملک کی طرح کراچی میں بھی بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جس سے نہ صرف شہریوں کی زندگی اجیرن ہوتی جارہی ہے بلکہ کاروباری اورتجارتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثرہورہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق وفاقی حکومت کراچی میں بجلی کے بحران کے حل پر توجہ دینے کے بجائے اسے صرف ” کے الیکٹرک “ کی ذمے داری قراردے کراس معاملے سے لاتعلقی کااظہارکررہی ہے، وفاق کا ایسا متعصبانہ سلوک انتہائی شرمناک ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں بجلی کے بحران پرقابوپانے کے لیے اپناکرداراداکرے۔

مزید خبریں :