پاکستان
21 جون ، 2015

دھرنوں کی سیاست سے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا، شہباز شریف

دھرنوں کی سیاست سے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا، شہباز شریف

لاہور..........پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ دھرنوں اوراحتجاج کی سیاست کےباعث قومی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا،اللہ کے کرم سے ترقی کا سفر نئےعزم کے ساتھ دوبارہ شروع کیا ہےاور نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ لاہورمیں اراکین اسمبلی سے گفتگومیں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست نےترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالا،تاہم مسلم لیگ ن کی حکومت دیانت ، امانت اور محنت کو شعار بنا کر عوام کی بے لوث خدمت کرنے میں مصروف ہے،خدمت خلق کا یہ سفر آئندہ3 برس بھی جاری رہے گا۔ ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا دامن کرپشن سےپاک ہے، شفافیت،معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل ہماراطرہء امتیاز ہے، کوئی شخص حکومت پر انگلی نہیں اٹھاسکتا۔

مزید خبریں :