پاکستان
22 جون ، 2015

ستدانوں کو مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنےچاہئیں،خورشید شاہ

ستدانوں کو مسائل افہام و تفہیم  سے حل کرنےچاہئیں،خورشید شاہ

سکھر .......قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کےرہنما سید خورشید شاہ نےکہا ہےکہ گزشتہ اڑسٹھ برس پر سیاستدانوں نے ایک دوسرے کی ٹانگیں ہی کھینچی ہیں ۔سیاستدانوں کو مسائل افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنےچاہئیں۔سکھر میں اسلام آباد روانگی سے قبل اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے ایک خاص مائنڈ سیٹ اور آمروں کے خلاف بات کی تھی کیونکہ ملک میں آمروں نے ہی کرپشن کی بنیاد ڈالی جبکہ جمہوریت کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ بجلی بحران کا مسئلہ سال 2018تک حل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا اور نہ ہی متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ اتحاد کا معاملہ زیرغور ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف کارروائیاں نئی بات نہیں ہیں۔انکی جماعت نے اہم موقعوں پر نوازشریف کا نہیں بلکہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے۔

مزید خبریں :