پاکستان
22 جون ، 2015

کوپا امریکا میں برازیل نے وینزویلا کو ہرا دیا

کوپا امریکا میں برازیل نے وینزویلا کو  ہرا دیا

سان تیاگو.........کوپا امریکا میں برازیل نے وینزویلا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا،جبکہ کولمبیا اور Peru کا میچ بغیر گول کے برابر رہا۔ایونٹ پہلا کوارٹر فائنل 24 جون کو چلی اور یوروگوائے کے درمیان ہوگا۔ سان تیاگو میں برازیل نے وینز ویلا کے خلاف شاندار کھیل کھیلا۔نویں منٹ میں THIAGO SILVAنے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔دوسرے ہاف یعنی میچ کے 51ویں منٹ میں برازیل کی جانب سے ایک اور حملہ،ایک اور گول ،میچ کا اسکور دو صفر ہوگا۔دوہرے خسارے کےباوجود وینز ویلا کے کھلاڑیوں نے ہمت نہ ہاری۔حریف گول پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں اسے پنالٹی ملی ۔برازیل کے گول کیپر نے کک روک تو لی لیکن رباونڈ پر NICOLAS FEDOR نے گول بنا دیا۔میچ برازیل کی دو ایک سے جیت پر ختم ہوا۔ایک اور میچ میں Peru اور کولمبیا کا مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا۔ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل بدھ کو دفاعی چیمپین یوروگوائے اور میزبان چلی کے درمیان ہوگا۔

مزید خبریں :