22 جون ، 2015
ٹھٹھہ/تھرپارکر .......سندھ کے شہروں ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں شدید گرمی اور حبس سے دوروز میں نو افراد جاں بحق ہو گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ کے اسپتالوں میں ڈی ہائیڈریشن کے مریضوں کی اسپتال آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک شہر میں گرمی اور حبس سے ہلاکتوں کی تعداد5ہوگئی۔تھرپارکر میں چار افراد جان سے گئے جبکہ ڈی ہائیڈریشن سے متاثرہ متعدد افراد اسپتالوں میں لائے جارہے ہیں۔