پاکستان
22 جون ، 2015

سندھ اسمبلی :اراکین اسمبلی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے

سندھ اسمبلی :اراکین اسمبلی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے

کراچی........سندھ اسمبلی میں ارکان کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف پھٹ پڑے اور کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کا مطالبہ کر ڈالا۔ قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے ایوان کے ایئر کنڈشنرز بھی ایک گھنٹے کیلئے بند کرنے کی درخواست کی۔جبکہ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو اسلام آباد میں بھی دھرنا دینگے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت شروع ہوا،اجلاس میں گرمی کی شدت سے کراچی میں دو روز میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف پھٹ پڑےاور کے الیکٹرک خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ ایوان میں ایک گھنٹہ ائیرکنڈیشن بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔پیپلز پارٹی کے شمیم ممتاز نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں درج کرانی چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرانی چاہے۔ وزیر صحت جام مہتاب نے کہاکہ ہیٹ اسٹروک کے باعث 75افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ارکان نے کہا کہ کراچی میں اموات کی ذمے دار کے الیکٹرک ہے، خواجہ اظہار کے ایک گھنٹہ ائیر کنڈیشن بند کرنے کی بات پرایوان تقسیم ہوگیا اور حکومتی اراکین نے اس کی مخالفت کی جس پر خواجہ اظہار ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔ نثار کھوڑو نے کہاکہ یہ سب کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ایوان میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی اور ڈپٹی اسپیکر اسمبلی شہلا رضا کی جانب سے متعدد بار روکنا بھی بے سود رہا۔

مزید خبریں :