پاکستان
22 جون ، 2015

کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر سے پابندی ختم

کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر سے پابندی ختم

کوئٹہ.......کوئٹہ میں دفعہ 144 کی معیاد ختم ہونے پر موٹرسائیکل ڈبل سواری پر سے پابندی ختم کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کےذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے سات جون کوئٹہ میں بے امنی کے واقعات کے بعد دفعہ 144نافذ کی تھی جس کے تحت موٹرسائیکل ڈبل سواری۔اسلحے کی نمائش اور پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی تھی ۔تاہم گذشتہ رات بارہ بجے کے بعد دفعہ 144اٹھا لی گئی ہے۔

مزید خبریں :