پاکستان
26 جنوری ، 2012

کل بھی سندھی تھے آج بھی ہیں، سرٹی فکیٹ نہیں چاہئے، فاروق ستار

کل بھی سندھی تھے آج بھی ہیں، سرٹی فکیٹ نہیں چاہئے، فاروق ستار

سکھر… متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کل بھی سندھی تھے آج بھی سندھی ہیں، جو بھی سندھ کی تقسیم کی بات کرتا ہے وہ سندھی نہیں، ہمیں کسی سے سندھی ہونے کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہئے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ سندھ میں نفرتوں کے خاتمے کے لئے سندھ کے عوام کل جلسے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں، کل کے جلسے کا مقصد سندھ کو خوشحال بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل حل کریں گے، 2 فیصد طبقے کی حکمرانی کا دور ختم اور عوامی حکمرانی کا دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کل سکھر میں ایم کیو ایم کے جلسے کے لئے سندھ میں ہی نہیں پورے پاکستان میں جوش و خروش ہے۔

مزید خبریں :