پاکستان
22 جون ، 2015

وزیراعظم کا کراچی میں گرمی سے ہوئی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

وزیراعظم کا کراچی میں گرمی سے ہوئی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

اسلام آباد .......وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں موسم کی شدت کی وجہ سے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئےاین ڈی اےایم اے کو عوام کی سہولت کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نواز شریف نے موسم گرما کی شدت کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرہ افراد کو بہترین طبی امداد پہنچانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور عوام میں گرمی سے بچاو سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ بجلی کی فراہمی کی صورتحال پر وزیراعظم آفس کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

مزید خبریں :