پاکستان
22 جون ، 2015

ضرورت پڑی تو کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرلیں گے، عابد شیر علی

ضرورت پڑی تو کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرلیں گے، عابد شیر علی

اسلام آباد .......وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ملک میں کہیں جبری لوڈشیڈنگ نہیں ہے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار بجلی کی پیداوار16300 میگاواٹ تک لیکر گئے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک سے معاہدہ نے ہونے کے باوجود 650میگا واٹ بجلی فراہم کررہے ہیں،اس کے باوجود بجلی کی صورتحال بہتر نہ ہوئی اور ضرورت پڑی تو کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرلینگے۔عابد شیر علی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو پورا کوٹا مل رہا ہے جبکہ لوڈ مینجمنٹ صوبائی حکومت خود کرتی ہے،ٹرانسفارمر اڑ جانے کی ذمہ داری بھی ہم پرڈالی جاتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ لوگ ہم پر الزامات لگاتے ہیں ،ہم تو اپنی بساط بھر کام کر رہے ہیں،پونے 7 لاکھ ٹرانسفارمرز کو تبدیل کرنا ضروری ہے، 14 گھنٹے ٹرانسفارمر کو تبدیل کرنے میں لگتے ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ کےالیکٹرک کوبجلی کی فراہمی کامعاہدہ ختم ہوچکا،ہم نےاسےریویونہیں کیا۔

مزید خبریں :