22 جون ، 2015
کراچی......کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد گرمی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے۔گلشن اقبال، کارساز، ناگن چورنگی اور کراچی یونیورسٹی سمیت مختلف علاقوں میں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ کارساز روڈ پر ہلکی بارش کے سبب سڑکوں پر پھلسن ہوگئی، جس سے کئی موٹرسائیکلیں سلپ ہوگئیں اور کئی موٹر سائیکل سوار زخمی بھی ہوئے۔ بارش ہوتے ہی گلشن اقبال اور یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہے۔