پاکستان
22 جون ، 2015

پاک فوج اور رینجرز نے 22 ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کردیے

پاک فوج اور رینجرز نے 22 ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کردیے

کراچی........پاک فوج اور سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی اور اندرون سندھ گرمی سے متاثرہ افراد کے لیے 22 ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کردیے۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں سندھ رینجرز نے 10 اور پاک فوج کی جانب سے 4 مزاکر قائم کیے گئے۔ ترجمان نے بتا یا کہ سی ایم ایچ حیدر آباد میں دو، سی ایم ایچ پنوعاقل میں دو، سی ایم ایچ چھور، بدین اور ایم آئی روم سہیون شریف میں ایک ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ کراچی میں پاک فوج کی جانب سے جناح اسپتال، عباسی شہید اسپتال اور سول اسپتال کو ہیٹ اسٹروک دوائیں بطور عطیہ فراہم کی ہیں۔

مزید خبریں :