پاکستان
22 جون ، 2015

کراچی میں موسم کی شدت کی وجہ سے ہلاکتوں پر وزیراعظم کا دکھ کا اظہار

کراچی میں موسم کی شدت کی وجہ سے ہلاکتوں پر وزیراعظم کا دکھ کا اظہار

کراچی .......وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں موسم کی شدت کی وجہ سے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئےاین ڈی ایم اے کو فوری اقدامات کرنے وزارت پانی وبجلی کو بجلی کی فراہمی کی صورتحال پر وزیراعظم آفس کومسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے موسم گرما کی شدت کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو عوام کی سہولت کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرہ افراد کو بہترین طبی امداد پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور عوام میں گرمی سے بچاؤ سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

مزید خبریں :