23 جون ، 2015
لاہور..... پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔بلوچستان کے شہر سبی میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ پنجاب میں شدید گرمی اور حبس کے بعد آج گہرے بادل آئے اور رم رم جھم جھم برسےجس سے پیاسی زمین سیراب ہوگئی اور گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔سرگودھا میں بارش کیساتھ ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہے اور روزے دار خوبصورت موسم انجوائے کررہے ہیں ۔خانیوال، لودھرا ں ،چیچہ وطنی،میاں چنوں، ساہیوال ،بہاول پور اور اوچ شریف ، بورے والا سمیت دیگر شہروں میں بارش ہوتے ہی گرمی سے بے حال نوجوان اور بچے نہانے کیلیے سڑکوں پر نکل آئے۔حافظ آباد اور گردونواح میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔بلوچستان کے شہر سبی میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔