انٹرٹینمنٹ
23 جون ، 2015

فلم ٹائی ٹینک کے آسکر یافتہ میوزک کمپوزر جیمس ہارنر حادثے میں ہلاک

 فلم ٹائی ٹینک کے آسکر یافتہ میوزک کمپوزر جیمس ہارنر حادثے میں ہلاک

ہالی و ڈ .........کیلی فو رنیا کے جنوب میں چھوٹا طیارہ گرنے کے حادثے میں ہالی و ڈ فلم ٹائی ٹینک کے آسکر یافتہ میوزک کمپوزر جیمس ہارنر ہلاک ہو گئے۔گزشتہ روز سنگل انجن کا طیارہ سانتا باربرا کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔طیارہ گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی ۔یہ طیارہ ان کا ذاتی طیارہ تھا اور جیمس خود ایک تجربہ کار پائلٹ تھے۔ ان کی عمر 61 سال تھی ، انہوں نے کئی مشہور فلموں کا میوزک کمپوز کیا ، 1997 میں جیمس ہارنر نے ٹائی ٹینک کے میوزک پر آسکر جیتا،ان کی مشہور فلموں میں اوتار، ایلینز ،کراٹے کڈ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔

مزید خبریں :