پاکستان
23 جون ، 2015

کراچی :پارہ پھر41ڈگری تک پہنچ گیا،ہلاکتیں500 ہوگئیں

کراچی :پارہ پھر41ڈگری تک پہنچ گیا،ہلاکتیں500 ہوگئیں

کراچی ......کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، آج بھی پارہ41 ڈگری تک پہنچ گیا۔گرمی سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، گرمی سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 5سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔آج بھی جاں بحق ہونیوالے متعدد افراد کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں۔محکمہ موسمیات نے آج درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی کی ہے ۔ ادھربحریہ ٹائون کے سی ای او ملک ریاض نے گرمی سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ گورنر ہائوس لواحقین کے کوائف جمع کرے تاکہ لواحقین کو مالی امداد فراہم کی جاسکے۔

مزید خبریں :