23 جون ، 2015
کراچی ......کراچی کی حالیہ بدترین گرمی کی لہر اور طویل خشک سالی کے تناظر میں ماہرین نے شہر پر مصنوعی بارش کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔ مصنوعی بارش کے انتظامات کیلئے ڈی جی پورٹس اینڈ شیپنگ کے دفتر میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔محکمہ موسمیات،پلانٹ پروڈکشن ڈپارٹمنٹ،بلدیہ عظمی کراچی،تاجر برادری اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے شریک ہوئے۔مصنوعی بارش کے ماہر طیب آرائیں نے اجلاس کو بتایا کہ 2سے4 ہزار فٹ تک کی بلندی پر موجود بادلوں پر سوڈیم کلورائیڈ کا اسپرے کیا جاتاہے جس کے 3 گھنٹے بعد بارش ہوتی ہے،مصنوعی بارش کیلئے پلانٹ پروڈکشن ڈپارٹمنٹ اور آرمی ایوی ایشن کے طیارے اسپرے کیلئے استعمال ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں سنہ 2000 ء میں تھر میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔