23 جون ، 2015
کراچی ......کراچی میں گرمی کی لہر آج بھی برقرار رہی اور پارہ پھر 41ڈگری کو چھو گیا ،جس کے باعث ہیٹ اسٹروک اور لو سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 600 تک جا پہنچی ۔محکمہ موسمیات نے آج رات سے درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔کراچی میںگرمی اور لو کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری ہے،درجہ حرارت آج بھی 41ڈگری کو چھو گیا ۔ترجمان جناح اسپتال کے مطابق 4روز کے دوران اسپتال میں 2سو سے زائد میتیں لائی گئیں۔ڈائریکٹرکےایم سی ڈاکٹرسلمیٰ کوثر کے مطابق کےایم سی کے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے 102 مریض لائے گئے۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز کا کہنا ہے کہ نیوکراچی اسپتال میں15افراد کی میتیں لائی گئی۔لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں اب تک 25افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ضیاالدین اسپتال میں38افرادافرادہیٹ اسٹروک کےباعث ہلاک ہوئے۔اورنگی ٹاؤن کے قطراسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں32 افرادجاں بحق ہوئے۔قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ترجمان نے بتایا کہ 64افرادکی میتیں اسپتال منتقل کی گئیں۔قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے ترجمان کا کہناتھاکہ 35بچےگرمی سےانتقال کرگئے ہیں۔