23 جون ، 2015
اسلام آباد.......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانچ سو لوگ مرگئے مگر حکومت ذمہ داری لینے کو تیارنہیں۔مسلم لیگ ق کے سینیٹرکامل علی آغا کا کہنا ہے کہ پچھلےسال بھی گرمیوں میں حکومت بارش کی دعامانگتی رہی،خودکچھ نہیںکر رہی، اب پھروہی دعا کر رہی ہے، حکومت نے ایک میگا وواٹ بجلی پیدا نہیں کی، جھوٹ بولنا بند کردے۔عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرافراسیاب خٹک کہتے ہیں کہ حکومتی ترجیح میٹروبس ہے بجلی کی پیدوارنہیں۔