23 جون ، 2015
کراچی.......محکمۂ موسمیات نے کراچی میں حالیہ گرمی کی غیر معمولی شدید لہر میں کل سے کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل شام سے سمندری ہوا کی بحالی متوقع ہے،سمندری ہوا کےآغازکےباعث غیرمعمولی گرمی میں کمی متوقع ہے، سمندری ہواسےکراچی سمیت زیریں سندھ میں موسم معمول پرآنےکاامکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں میں زیریں سندھ میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب استور اور عمر کوٹ شہراور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔