23 جون ، 2015
اسلام آباد......قائم مقام صدر میاں رضا ربانی نے کراچی اور ملک کے دوسرے حصوں میں گرمی کی شدید لہر کے باعث سیکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر مملکت میاں رضا ربانی نے بجلی کی فراہمی کے مسئلے کا غیر معمولی حل نکالنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے سندھ سمیت تمام صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ اسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور عوام کو پیشگی احتیاطی تدابیر سے آگاہی دی جائے۔