پاکستان
24 جون ، 2015

چین نےیواین میں پاکستان پر پابندیاں لگانے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی

چین نےیواین میں پاکستان پر پابندیاں لگانے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی

نیویارک .....ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے بعد بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کیخلاف پابندی لگانے کی بھارتی کوشش چین نے ناکام بنادی۔ بھارت نے ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی کے معاملے پر رواں سال اپریل میں اقوام متحدہ سے رجوع کیا اور بھارتی مندوب اشوک مکھرجی نے عالمی ادارے کی سینکشنزکمیٹی کو لکھے گئے۔ خط میں لکھوی کی رہائی کو اقوام متحدہ کی قرارداد1267کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاکستان پر پابندیاں اور غیرملکی امداد کیلئے نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔بھارتی درخواست پر پابندیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا ۔اجلاس میں چینی مندوب نے پاکستان کا بھرپور دفاع کیا اور کہا کہ بھارت نے ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف پاکستان کو ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کئے، چنانچہ چین نے ویٹوکا اختیار استعمال کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف پابندیاں لگوانے کی بھارتی کوشش ناکام بنادی۔

مزید خبریں :