24 جون ، 2015
مکران .....بلوچستان میں بجلی کا بحران رمضان المبارک میں بھی جاری ہے۔مند میں آندھی سے متاثرہ ٹاورز کی مرمت نہ ہونے کے باعث 3 دن سے مکران ڈویژن بجلی سے محروم ہے۔ کیسکو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے شہری علاقوں میں روزانہ6 گھنٹے اور نواحی علاقوں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ نوشکی، خاران، زیارت، حب،قلعہ عبداللہ، قلا ت ، دالبندین ،ہرنائی سمیت بیشتر علاقوں میں تراویح اورسحری کے دو ر ا ن بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔مند میں آندھی سےمتاثرہ بجلی کے 4 ٹاورز کی مرمت مکمل نہ ہونے کے باعث تربت،پنجگور اور گوا د ر کےاضلاع کو بجلی کی فراہمی گز شتہ 3 روز سے معطل ہے ۔