24 جون ، 2015
اسلام آباد........نیپرا نے کراچی میں بجلی بحران کا نوٹس لے لیا اس حوالے سے 4رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ترجمان نیپرا کے مطابق کمیٹی کو فوری طور پر کراچی پہنچ کر معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے، کمیٹی کے الیکٹرک کی سرمایہ کاری کا جائزہ لے گی۔کمیٹی ترقیاتی عمل اور جنریشن ڈیٹا سے متعلق دعوؤں کا بھی جائزہ لے گی۔ نیپرا ترجمان کے مطابق پہلے بھی کے الیکٹرک کے پوری صلاحیت بروئے کار نہ لانے کا نوٹس لیا تھا،یہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں ہے اور نیپرا دفاع کررہاہے ۔