پاکستان
24 جون ، 2015

اجناس کے حساب سے فطرے کی رقم کا اعلان

اجناس کے حساب سے فطرے کی رقم کا اعلان

کراچی.......مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اس سال کے لیے اجناس کے حساب سے فطرے کی رقم کا اعلان کردیا ہے۔ کتنا فطرہ ہے اس سال اورروزوں کا فدیہ کتنا مقرر ہوا ہے؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے اعلان کے مطابق اس سال گندم کےحساب سے فی کس فطرہ سو روپے مقررکیا گیا ہے، جو کے حساب سے فطرے کی رقم240 روپے، کھجور کے حساب سے1280 روپے اور کشمش کے حساب سے اس سال فی کس فطرہ کی رقم 2560 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ اس سال 30 روزوں کا فدیہ گندم کے حساب سے 3ہزار روپے،جو کے حساب سے 7 ہزار 2سو روپے، کھجور کے حساب سے 38 ہزار 4 سو روپے اور کشمش کے حساب سے اس سال 30 روزوں کا فدیہ 76 ہزار 8 سو روپے مقرر کیا گیا ہے۔ رواں سال میں کفارۂ صوم برائے 60 مساکین گندم کے حساب سے6 ہزار روپے،جو کے حساب سے 14ہزار4سو روپے، کھجور کے حساب سے 76 ہزار 8سوروپےاور کشمش کے حساب سے اس سال کاکفارہ صوم برائے 60 مساکین ایک لاکھ 53 ہزار 6 سوروپے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :