24 جون ، 2015
کراچی.........پاکستان کی سب سے بڑی اور منفرد نشریات رمضان شریف نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوانا،مصوری کے مقابلے، دینی معلومات،خاندانوں کی مالی معاونت کرنا،عمرے کے ٹکٹ دینا، رمضان نشریات کا خاصہ ہیں، جبکہ انعام گھر میں لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات دینے کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔ نیکی کے ماہ میں نیکی کے کام،راہ نیکی میں دو خاندانوں کی مالی معاونت کی گئی۔ کینسر کےمریض مرحوم محمد وسیم کے لواحقین کوا یک لاکھ روپے کی امداد کی گئی جبکہ ایک کالر نے دو بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا۔ بچی عنبر زاہد کے علاج کیلئے 40ہزار کی رقم دی گئی، جبکہ محمودہ سلطانہ فاؤنڈیشن کی جانب سےاہل خانہ کو آٹو رکشا دیاگیا۔ رمضان شریف ٹرانسمیشن میں گمشدہ بچوں کو ان کے بچھڑے اہل خانہ سے ملانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مصوری اور تقریری مقابلے بھی رمضان شریف ٹرانسمیشن کی شان ہیں۔علما ئے کرام نے لوگوں کے سوالوں کے جواب دے کر ان کے مسائل حل کیے اور دینی معلومات میں اضافہ کیا۔ ننھے منے روزے داروں کی روزہ کشائی کرائی گئی۔ ،ڈاکٹر عامر لیاقت نے بچوں سے ہلکی پھلکی گپ شپ بھی کی۔ افطار عامر کے ساتھ میں بزرگوں کا بھی برابر خیال رکھاجاتاہے،انھیں تحفے تحائف دے کر رخصت کیا جاتاہے اور پھر باری آتی ہے انعام گھر کی،جہاں بیش قیمت تحائف،گاڑیاں،موٹر سائیکلیں، موبال فون اور دیگر انعامات کی برسات جاری ہے۔