24 جون ، 2015
اسلام آباد......بی بی سی کی رپورٹ تو بعد میں آئی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف کو پہلے ہی پتا چل گیا تھا کہ کیا نشر ہونے والا ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اس بارے میں اشارہ دے دیا تھا۔قومی اسمبلی میں آج کراچی کے بحران اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بحث ہوئی، خواجہ آصف خطاب کررہے تھے تو اپوزیشن کے کئی ارکان نے بولنا شروع کردیا۔ ایم کیو ایم ارکان نے جملے کسے تو خواجہ آصف خفا ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں کی اپنی لوڈشیدنگ ہونے والی ہے۔