پاکستان
24 جون ، 2015

کراچی میں شدید گرمی اور لو لگنے سے 945 افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی میں شدید گرمی اور لو لگنے سے 945 افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی.......کراچی میں شدید گرمی کی لہر، لُو لگنے اور جسم میں پانی کی کمی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 945ہوگئی ہے۔ سرد خانوں اور قبرستانوں میں جگہ نہ رہی۔ اسپتال بھی مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ سندھ کے دوسرے شہروں میں 4روز کے دوران 66افراد جاں بحق ہوئے۔ کراچی میں آج گرمی کی شدت میں کمی تو آئی لیکن اب بھی لو لگنے کے باعث سینکڑوں افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے مزید 195افراد آج شہر کے مختلف اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق بدھ کو اسپتال میں دم توڑنے والے افراد کی تعداد 69 ہے جبکہ سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں مزید 8 افراد، لیاقت نیشنل اسپتال میں 6، سول اسپتال میں23، کورنگی اسپتال میں 14 اور سندھ گورنمنٹ اسپتال لیا قت آباد میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے۔بدھ کو عباسی شہید اسپتال سمیت کے ایم سی کے اسپتالوں میں بھی زیرعلاج 69افراد جاں بحق ہوگئے۔ضیاالدین اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق کیماڑی کیمپس میں زیرعلاج20 افرادبھی جانبر نہیں ہوسکے۔

مزید خبریں :