پاکستان
24 جون ، 2015

کراچی گرمی کے باعث چڑیا گھر کے 7 جانور جان سے گئے

کراچی گرمی کے باعث چڑیا گھر کے 7 جانور جان سے گئے

کراچی......کراچی میں سخت گرمی کا صرف شہری ہی نشانہ نہیں بنے بلکہ شدید موسم نے چڑیا گھر کو بھی ویران کرڈالا۔گرمی کے باعث چڑیا گھر کے 7جانور جان سے گئے۔ کراچی میں گرمی کی لہر نے چڑیا گھر کے جانوروں کو بھی نہیں بخشا۔شیر یوں تو جنگل کا راجہ ہے لیکن گرمی سے بیچارہ نڈھال پڑاہے۔گرمی نے چمپینزی کی مستیاں بھی کم کردیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 5روز میں گرمی کے باعث 7جانور مرچکے ہیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق گرمی سے بچانے کے لیے جانوروں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پنجرے میں جانوروں کو نہلایا بھی جاتا ہے۔ اموات کے باعث چڑیا گھر میں جانور وں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے جبکہ نئے جانوروں کو چڑیا گھر لانے کے اقدامات نہ کرنا تشویش کا باعث ہے۔ کراچی میں گرمی کی شدت سے نہ صرف شہری متاثر ہوئے بلکہ چڑیا گھر بھی 7جانوروں سے محروم ہوگیا۔ اب دیکھنا یہ ہے چڑیا گھر انتظامیہ باقی جانوروں کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا اقدامات کرتی ہے۔

مزید خبریں :