پاکستان
24 جون ، 2015

موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، سب کو تیار رہنا ہوگا،این ڈی ایم اے

موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، سب کو تیار رہنا ہوگا،این ڈی ایم اے

کراچی........نینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیرمین کا کہنا ہے کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور جس سے نمٹنے کے لئے سب کو پہلے سے ہی تیار رہنا ہوگا۔جناح اسپتال کراچی میں لُو لگنے اور گرمی سے جاں بحق اور متاثر ہونے والے افراد کی صورتحال معلوم کرنے کے لئے چار روز بعد صوبائی اور وفاقی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں نے دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این ڈی ایم سے کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز نے تمام تر ذمہ داریاں صوبائی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ایمبولنس فراہم کرنا ہماری ذمہ داری نہیں اور کسی علاقے کو آفت زدہ قرار دینا صوبائی حکومت کا کام ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ آرمی اور رینجرز کو ہم نے متحرک کررکھا ہے اور شہریوں کو ہر روز بلا معاوضہ 3 ہزار ٹینکر پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور آرمی اور رینجرز کے تحت 29 ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کئے ہیں۔

مزید خبریں :