پاکستان
24 جون ، 2015

جماعت اسلامی کے شہید رہنما نصراللہ شجیع کی والدہ انتقال کر گئیں

جماعت اسلامی کے شہید رہنما نصراللہ شجیع کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی.......جماعت اسلامی کراچی کے سابق نائب امیر شہید نصر اللہ خان شجیع کی والدہ بدھ کے روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں،ان کی نمازِ جنازہ مکہ مسجد حیدر آباد کالونی میں ادا کی گئی۔بعد ازاں مرحو مہ کو سوسائٹی کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امراء اسد اللہ بھٹو ،راشد نسیم ،صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، نائب امراء برجیس احمد، اسامہ رضی، سیکریٹری عبد الوہاب،ڈپٹی سیکریٹر یز صابر احمد، راشد قریشی، نصر اللہ خان شجیع کے بھائی وقار احمد، ضلع شرقی کے امیر یونس بارائی سمیت پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں،کارکنان ،مر حومہ کے اہلِ خانہ عزیز و اقارب اور شہریوں نے بڑی تعدا د میں شر کت کی ، جنہوں نے نصراللہ شجیع کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ ولواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔دریں اثناء جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق،سیکریٹری لیاقت بلوچ اور دیگر رہنمائوں نے نصراللہ خان شجیع کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے مرحو مہ کی مغفرت، بلندیٔ در جات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔

مزید خبریں :