24 جون ، 2015
کراچی .......کراچی کی عدالت نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت 5ملزموں کو اسلام آباد منتقل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی کی عدالت میں ایف آئی اے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں جعلی ڈگریوں کی فروخت،منی لانڈرنگ،جعل سازی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے، اس لیے ملزموں کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے۔ جس پر عدالت نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ،ذیشان احمد، ذیشان انور، محمد صابر، وقاص عتیق کو تفتیش کے لیے اسلام آباد منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔