پاکستان
24 جون ، 2015

بی بی سی رپورٹ حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، سراج الحق

بی بی سی رپورٹ حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، سراج الحق

لاہور......جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کےبارے میں بی بی سی کی رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ لاہورسے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے سیاسی مفادات کیلئے زبان، آنکھیں اورکان 30سال سےبند کررکھے تھے، اسے چاہیے تھاکہ کراچی میں بھارتی وارداتوں کو بے نقاب کرتی، لیکن یہ کام برطانوی ایجنسیاں کررہی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب بھی دہشت گردوں کو انجام تک نہ پہنچایا گیا تو یہ ملک دشمنی ہوگی۔

مزید خبریں :