انٹرٹینمنٹ
24 جون ، 2015

’’ورلڈ ایٹ نائٹ‘‘پروگرام کے تحت ’’ارتھ اینڈ اسکائی فوٹو مقابلہ‘‘

’’ورلڈ ایٹ نائٹ‘‘پروگرام کے تحت ’’ارتھ اینڈ اسکائی فوٹو مقابلہ‘‘

نیویارک.......’’ورلڈ ایٹ نائٹ‘‘ پروگرام کے تحت ’’ ارتھ اینڈ اسکائی فوٹو مقابلے‘‘ کا اہتمام ہوا۔ جس میں شوقیہ اور پروفیشنل فوٹوگرافرز کی ایک ہزار تصویروں میں سے دس بہترین تصاویرکا انتخاب کیا گیا۔ ایک تصویر میں آئس لینڈ میں قطب شمالی کی روشنیوں کا منظر دیکھنے والوں کو گم کردیتا ہے۔ ایک اور تصویر میں بولیویا میں دنیا کا سب سے بڑا نمک کا میدان، کہکشاں سے سج کر کسی اور ہی دنیا کا منظر پیش کرتا ہے۔ جھیل سیف الملوک سے مشابہہ تصویر میں کہکشاں اور چاند کو ایک ساتھ کیمرے میں قید کیا گیا ہے۔ رات کے آسمان کی خوبصورتی پر پہلا انعام حاصل کیا روس کے برفانی علاقے کی تصویر نے۔ ایک اور تصویر انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آتش فشانوں اور ستاروں کا جھرمٹ منظر سجادیتا ہے۔ چاندنی اور کہکشاں کی روشنی سے سجی پینٹنگ نما تصویر واشنگٹن میں ماونٹ رینئیر کی ہے اور جنوبی افریقہ کے ایرک نیتھن کی تصویر سب پر بازی لے گئی۔

مزید خبریں :