پاکستان
25 جون ، 2015

عمران خان جناح اسپتال پہنچ گئے ،مریضوں کی عیادت کی

عمران خان جناح اسپتال پہنچ گئے ،مریضوں کی عیادت کی

کراچی.......ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی عیادت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکراچی کے جناح اسپتال کا دورہ کیا،اس موقع پر مریضوں پر ایمرجنسی وارڈ کے دروازے بند کردئیے گئے، جس پر لوگوں نے احتجاج کیا۔عمران خان جناح اسپتال پہنچے تو ان کی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملی،ایمرجنسی گیٹ بند ہونے پرانتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ بعد میں عمران خان نے اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی،اس موقع پر پی ٹی آئی کے دیگر راہنما بھی ان کے ساتھ تھے،عمران خان کی اسپتال آمد کے سبب ایمرجنسی وارڈ کے دروازے بھی بند کردیے گئے۔ جس سے مریضوں کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،لوگوں نے انتظامیہ کے اس اقدام پر احتجاج بھی کیا۔

مزید خبریں :