25 جون ، 2015
کراچی.......ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل کی ٹیم ایگزیکٹ کے سی ای او سمیت دیگر ملزمان کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی ٹیم ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو لے کر کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث ایگزیکٹ کے دیگر عہدے داروں میں وقاص عتیق، ذیشان احمد اور ذیشان انور کو بھی اسلام آباد لے جایا گیا ہے۔