پاکستان
25 جون ، 2015

متحدہ سے متعلق خبر پر قائم ہوں، برطانوی صحافی اون بینٹ جونز

متحدہ سے متعلق خبر پر قائم ہوں، برطانوی صحافی اون بینٹ جونز

کراچی.......ایم کیو ایم سے متعلق رپورٹ دینے والے بی بی سی کے رپورٹر اون بینٹ جونز نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ سے متعلق خبر پر قائم ہوں، میری خبر بالکل درست اور حقائق پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ معاملہ عدالت میں اٹھایا جائے گا یا عدالت میں کس صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا، میں ایسی معلومات اکٹھی کر رہا ہوں جو پاکستان اور برطانیہ کے مفاد میں ہیں،میں صرف ایم کیو ایم پر کام نہیں کرتا بلکہ دیگر خبروں پر بھی کام کرتا ہوں۔ان سے کہا گیا کہ لوگ انھیں خبر دینے والے ذرائع کے سچے یا معتبر ہونے پر سوال اٹھا رہے ہیں، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ذرائع پر یقین ہے اگر میں ان پر یقین نہیں کرتا تو یہ خبر ہی نہ دیتا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی رپورٹ سے زیادہ نہیں بتا سکتا مگر میں اپنی رپورٹ پر قائم ہوں۔

مزید خبریں :