25 جون ، 2015
اسلام آباد......وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ سے متعلق حقائق جاننے کے لیے حکومتِ برطانیہ سے مدد چاہتے ہیں ۔ وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار سے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی ۔ وزیر داخلہ نے ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے برٹش ہائی کمشنر کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا پاکستان ڈاکٹر عمران فارق قتل کیس کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔