پاکستان
26 جون ، 2015

ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت پھر ملتوی

ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت  پھر  ملتوی

لاہور........لاہورہائیکورٹ نے ماڈل و ادکارہ ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت 29جون تک ملتوی کردی ہے ۔لطیف کھوسہ کہتے ہیں ایان علی کو بغیر جرم چار ماہ سے جیل میں رکھا گیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیارکیاکہ ایان علی کےخلاف جھوٹااور بے بنیاد مقدمہ درج کیاگیا۔ ایان علی نے رقم اسمگل نہیں کی یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے جبکہ ابھی تک مقدمہ کی تفتیش بھی مکمل نہیں ہوسکی ،لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ دوران سماعت کسٹم کے وکیل نے استدعا کی کہ جواب دینے کے لیے مہلت دی جائے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 29جون کو بحث کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید خبریں :