پاکستان
26 جون ، 2015

مظفرگڑھ حادثہ ،ایک زخمی دم توڑ گیا،جاں بحق افراد کی تعداد4ہوگئی

مظفرگڑھ حادثہ ،ایک زخمی دم توڑ گیا،جاں بحق افراد کی تعداد4ہوگئی

مظفر گڑھ........ مظفر گڑھ بس حادثے کا ایک زخمی نشتراسپتال میں دم توڑگیاجس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے ۔پولیس مطابق حادثہ شہر سلطان میں حمزہ والی چیک پوسٹ کےقریب پیش آیااور کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 3افراد جاں بحق اور 37سےزائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو رولر ہیلتھ سینٹرشہر سلطان اور وہاں سے نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں ایک مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جس کے بعد حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :