26 جون ، 2015
کولمبو......کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکانے کھانےکے وقفے پر 3وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنالیے،یوں اسے پاکستان پر 9رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔میزبان ٹیم نے آج 70رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگزکا آغاز کیا۔کوشل سلوا نے 21اور سنگاکارا نے 18رنز سے اننگز شروع کی۔پاکستان کو جلد ہی کامیابی ملی اور 34رنزبناکر ذوالفقار بابر کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے۔تھریمانے 7 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔کھانے کے وقفے پر کوشل سلوا ٰ64 اور میتھیوز 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔کولمبو میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کے بولروں نے گال ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی شکست کا بدلہ چکانے کے لئے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن عمدہ پرفارمنس سے پاکستان کو مشکلات سے دوچار کردیا تھا،تھارندو کوشل نے گیندیں گھما کر حریف بیٹسمینوں کے اعصاب شل کردئیے۔ بیٹسمین جلد بازی کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں بیٹنگ لائن سوکھے پتوں کی طرح صرف 43ویں اوورز میں 138رنز پر ہی بکھر گئی تھی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی۔