پاکستان
26 جون ، 2015

اٹھارہویں اور اکیسویں ترامیم کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اٹھارہویں اور اکیسویں ترامیم کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد.......سپریم کورٹ نے اٹھارہویں اور اکیسویں ترامیم کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔آج سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ۔جسٹس فائز عیسیٰ نےریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے17 ججز سمیت پوری قوم چاہتی ہے کہ دہشت گردوں کوجلد سزاملے۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ اگر آئین کا واحد بنیادی خدوخال چنا جاسکتا ہے تو وہ صرف جمہوریت ہے۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کا مقصد پارٹی سربراہوں کو یہ اختیار دینا ہے کہ وہ پارٹیوں میں فارورڈ بلاکس کو روک سکیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ مارشل لاء نے سیاسی جماعتوں کو تقسیم کیا۔

مزید خبریں :