پاکستان
26 جون ، 2015

شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فوجی کارروائیوں کے مثبت اثرات

شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فوجی کارروائیوں کے مثبت اثرات

اسلام آباد ......شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف فوجی کارروائیوں سے خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں 64فیصد جبکہ خودکش حملوں میں 83 فیصد کمی ہوگئی ، ٹارگٹ کلنگ ،اغوا اور بھتہ خوری کے واقعات بھی کم ہوئے،آپریشن ضرب عضب اور خیبر ایجنسی میں ہونے والی فوجی کاروائیوں کے مثبت اثرات خیبرپختونخوا پرپڑنا شروع ہوگئے ہیں۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں دہشتگردی کے واقعات میں 64 فیصد کمی آئی،گزشتہ سال ٹارگٹ کلنگ کے 45واقعات کے مقابلے میں رواں سال صرف 24واقعات ریکارڈ کئے گئے،خودکش حملوں میں 83فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں بھتہ خوری کے 81واقعات ہوئے ،جن کی تعداد رواں سال صرف19رہی۔صوبے میں گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 140بم حملے ہوئے، جن کی تعداد اس سال 29رہی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال اغوا کے 22واقعات کم ہوئے،آپریشنز سے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور عوام کے جانی نقصانات بھی کم ہوئے ۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سکیورٹی فورسز کے 46افراد شہید ہوئے یہ تعداد گزشتہ سال 197 تھی ، گزشتہ سال اسی عرصےمیں 554شہری مارے گئے جبکہ رواں سال یہ تعداد 103رہی۔

مزید خبریں :