29 جون ، 2015
اسلام آباد...........وزیر اعظم نواز شریف پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ امن و امان کی صورتحال سمیت اہم امور پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال،کے الیکٹرک کے امور ، پانی کے بحران اور ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم کا ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی عیادت کےلیے اسپتال کے دورے کا بھی امکان ہے۔